Daily Taqat

ہوائی کے آتش فشاں سے لاوے کا اخراج جاری ، سڑکوں پر دراڑیں

ہوائی کے کیلاویا نامی آتش فشاں سے لاوے کے اخرا ج کا سلسلہ جاری ہے، بہنے والے لاوے سےنزدیکی ہائی ویز کو بھی خطرہ لاحق ہے۔

لاوے کے اخراج کے اثرات نزدیکی سڑکوں پر بھی نظر آنے شروع ہوگئے، کئی سڑکوں پر دراڑیں پڑ گئیں، جبکہ قریبی علاقوں سے مزید افراد کی نقل مکانی کا امکان ہے۔صورت حال خراب ہونے سے قبل مزید افراد کو نقل مکانی کے احکامات جاری کیے جائیں گے ۔

اس سے قبل 2 ہزار افراد محفوظ مقام پر منتقل کیے جا چکے ہیں، لاوے کے ساتھ زہریلی گیس کا اخراج بھی جاری ہے۔

قریبی علاقوں میں آتش فشاں کی راکھ سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہوا ہے۔

 زہریلی گیس کے اخراج سے قریبی علاقوں کے مکینوں کو سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا ہے، جبکہ جنگلی حیات بھی خطرے میں ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »