Daily Taqat

کرپشن الزامات میں برازیل کے سابق صدرنے خود کو پولیس کے حوالے کردیا

برازیل کے سابق صدر ڈی سلوا نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔ غیرملکی ذرائع کے مطابق برازیل کے سابق صدر لوئیز لولا ڈی سلوا کو کرپشن کے الزامات پر مجرم قرار دیتے ہوئے ساڑھی12 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم انہوں نے مقررہ وقت میں خود کو پولیس کے حوالے نہیں کیا تھا۔عدالت نے ڈی سلوا کو جمعہ کی رات تک خود کو پولیس کے حوالے کرنے کی مہلت دی تھی اور اب انہوں نے گزشتہ روز خود کو گرفتاری کے لئے پیش کر دیاہے، اس سے قبل انہوں نے یونین آفس کے دفتر میں پناہ لے رکھی تھی۔

برازیلین سابق صدر نے عدالتی فیصلے کو ناانصافی اور سیاسی قرار دیا جبکہ دوسری جانب ڈی سلوا کی حمایت میں ہزاروں نے سڑکوں پر احتجاج بھی کیا ہے۔لوئیز لولا ڈی سلوا دو مرتبہ برازیل کے صدر منتخب رہے، انھوں نے عہدہ صدارت 2011 میں چھوڑا تھا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »