Daily Taqat

برازیل کا یورپی ممالک کو مچھلی کی برآمدات معطل کرنیکا اعلان

ریوڈی جنیرو: برازیل نے یورپی یونین کے رکن ممالک کو مچھلی کی برآمدات معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اعلان پر عملدرآمد 3 جنوری سے ہوگا۔ برازیل کی وزارت زراعت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ فیصلہ یورپی یونین کی طرف سے گزشتہ ستمبر میں ان کی برآمدات کے معائنہ کے بعد اس حوالے سے ظاہر کئے گئے تحفظات کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ ان تحفظات میں کہا گیا تھا کہ یورپی ماہرین نے برازیلی برآمد کنندگان کو مچھلی کے گوشت کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق بنانے کیلئے جن اقدامات کی سفارش کی تھی ان پر عملدرآمد نہیں کیا گیا ۔خاص طور سے ماہی گیر کشتیوں میں صفائی کے انتظامات کو بہتر نہیں بنایا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »