Daily Taqat

اسلامی ملک پر بمباری،امدادی کارکن کو اپنے ہی بیٹے کی لاش ملبے سے نکالنا پڑگئی

شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب مشرقی الغوطہ میں روسی اور اسدی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں ایک امدادی کارکن کو اپنے ہی بیٹے کی لاش ملبے سے نکالنا پڑی ،غیر ملکی کے مطابق مشرقی الغوطہ میں جنگی جرائم کی مرتکب

اسدی فوج کے ہاتھوں پامال ہونے والی انسانیت کے لرزہ خیز مناظر میں وہ فوٹیج بھی شامل ہے جس میں ایک امدادی کارکن کو اپنے بیٹے کو ملبے تلے سے نکالنا پڑا۔فوٹیج میں سقبا شہر کے ایک امدادی کارکن کو اپنا زخمی بچہ اٹھائے دکھایا گیا ہے۔ یہ بچہ اسدی فوج کی وحشیانہ بمبار کے نتیجے میں زمین بوس ہونے والے ایک مکان کے ملنے سے نکالا گیا۔امدادی کارکن سعید اپنے کم سن بچے کو ایک ایسے وقت میں اسپتال لیکر گیا جب اسدی فوج اور روسی طیاروں کی الغوطہ پر مسلسل بمباری جاری تھی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »