عرب اتحادی طیاروں کی بمباری، 10 روز میں 109شہری مارے گئے: اقوا م متحدہ
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ سعودی قیادت میں عرب اتحادی طیاروں کی کارروائیوں میں یمن میں گزشتہ10 روز میں کم از کم 109 عام شہری مارے گئے ہیں۔قوام متحدہ کے انسانی بنیادوں پر امداد کے شعبے کے کوآرڈینیٹر برائے یمن جیمی مک گولڈرِک نے کہا کہ صرف تعز صوبے میں ایک مارکیٹ پر ہونے والے حملے میں 54 افراد لقمہ اجل بنے۔ انہوں نے بتایا کہ ساحلی علاقے میں حدیدہ میں اتحادی طیاروں کی ایک کارورائی میں ایک ہی خاندان کے 14 افراد مارے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ یمن کی اس مبہم جنگ میں کوئی بھی فریق انسانی جانوں کا احترام کرتا نظر نہیں آتا۔