Daily Taqat

عراقی فضائیہ کی شام میں بمباری، داعش کا کمانڈ اور لاجسٹک سنٹر تباہ

عراقی جنگی طیاروں نے شام میں موجود داعش کے کمانڈ سنٹر کو تباہ کر دیا۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق جاری ہونے والے فوج کے بیان میں بتایا گیا کہ عراقی فورسز نے وزیر اعظم حیدرالعبادی کے حکم پرشام میں فضائی کارروائی کی۔ اس حملے میں داعش کا کمانڈ اور لاجسٹک سپورٹ سنٹر تباہ کر دیا۔ تاہم رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ بمباری شام کے کس علاقے میں کی گئی۔ اس سے قبل بھی عراقی فضائیہ سرحد سے ملحقہ شامی علاقوں میں کارروائی کرتی رہی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »