Daily Taqat

بحرین: تیل پائپ لائن کو بم سے اڑانے میں ملوث 4افرادگرفتار

منامہ:بحرین نے گذشتہ سال تیل کی ایک پائپ لائن کو بم دھماکے سے اڑانے کے واقعے میں ملوّث 4 انتہا پسندوں کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔
قومی سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے سکیورٹی فورسز کی انسداد دہشت گردی کی ایک کارروائی کے دوران میں ان چاروں انتہا پسندوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ان کا کالعدم دہشت گرد گروپ 14 فروری اتحاد سے تعلق بتایا جاتا ہے،انھیں 10 نومبر 2017ء کو ایک گاؤں برّی کے نزدیک تیل کی پائپ لائن کو بم سے اڑانے کی سازش میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ان کے نام اور عمریں فاضل محمد جعفر علی عمر 23 سال ، انور عبدالعزیز موسیٰ جعفرالمشیمع عمر 24 سال ، محمد عبداللہ عیسیٰ عبداللہ محروس عمر 27 سال اور عادل احمد علی احمد صالح عمر 23 سال ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »