بالی ووڈ کے سپرسٹارسلمان خان 52 سال کے ہوگئے

ممبئی: بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان 52 برس کے ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق27دسمبر 1965کوبھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر اندور میں پیدا ہونے والے سلمان خان نے اپنے کیریئر کا آغاز1988میں فلم’بیوی ہو تو ایسی‘سے کیا۔فلم دبنگ سے دبنگ ہیرو کا خطاب پایااوربالی ووڈ کے سب سے موزوں بیچلر تسلیم کیے گئے۔انہوں نے میں نے پیار کیا،ساجن،ہم آپ کے ہیں کون،کرن ارجن، جڑواں،بیوی نمبر 1،ہم دل دے چکے صنم، تیرے نام، وانٹڈ، پارٹنر ، لندن ڈریمز، دبنگ، ریڈی،باڈی گارڈ، ایک تھا ٹائیگراور دبنگ ٹو سمیت لاتعدادفلموں میں کام کرتے ہوئے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.