بولیویا میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2 ہو گئی
بولیویا میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو ہو گئی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کم از کم 50 ہزار خاندان بے گھر ہو چکے ہیں۔ جنوبی امریکہ کے ملک بولیویا میں طوفانی بارشوں اور
سیلاب کے باعث دو افراد ہلاک جبکہ ہزاروں بے گھر ہو گئے۔ بولیویا انتظامیہ کے مطابق 50 ہزار کے قریب خاندان کھلے آسمان تلے موجود اور امداد کے منتظر ہیں جبکہ بارشوں سے آنے والے سیلاب کی تباہ کاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ بولیویا کے صدر نے صورتحال کے پیشِ نظر ایمرجنسی نافذ کر دی ہے