برطانیہ اور امریکہ میں برفانی طوفان

 نیویارک: امریکہ ’’برفانی بموں‘‘ سے پریشان ہے۔ اب تک امریکہ کی ہزاروں فلائٹس اسی برف باری کی وجہ سے منسوخ کی جا چکی ہیں جو ان دنوں 18-18 انچ  برفانی بم کی لپیٹ میں ہے۔ نیو انگلینڈ کے مشرقی حصے میںایک انچ سے لے کر 18 انچ تک فی گھنٹہ برف باری ہوئی جس سے پورے علاقے نے برف کی چادر اوڑھ لی۔ ’’برفانی بم‘‘ طوفانوں اوربارشوں سے کہیں خطرناک ثابت ہوا۔سردی کی ایک لہر ہے جو لندن سے امریکہ تک پھیلی ہوئی ہے۔ کچھ دنوں کے لیے سکول کالج تمام تعلیمی ادارے بند کر دئیے ہیں۔ کار سواروں کو گھروں سے نکلتے وقت احتیاط کرنے کی ہدایت دی گئی۔

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.