کردستان پربین الاقوامی پروازوں کی پابندی ختم کر دی جائے گی: عراقی وزیراعظم

بغداد:عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ شمالی عراق کے خود مختار علاقے کردستان پرعائد انٹرنیشنل پروازوں کی پابندی کو ختم کر دیا جائے گا۔ العبادی کا کہناتھاکہ کردستان سے بین الاقوامی پروازوں کا سلسلہ ایک ہفتے تک شروع ہو جائے گا۔ کرد علاقے کے 2 بڑے شہروں اربیل اور سلیمانیہ سے عراقی حکومت نے ایسی پروازوں پر پابندی گزشتہ برس 19ستمبر کو آزادی ریفرنڈم کے بعد عائد کی تھی۔ کرد وزیراعظم نے ہوائی اڈوں کی بندش کے خاتمے کو ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ کرد حکام دونوں شہروں کے ہوائی اڈوں کا کنٹرول بغداد حکومت کے حوالے کرنے پر رضامند ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.