بغداد ..عراقی فوج کے دستوں نے بغداد میں خصوصی پریڈ میں شرکت کی

بغداد ..عراقی فوج کے دستوں نے بغداد میں خصوصی پریڈ میں شرکت کی۔ خصوصی پریڈ کا اہتمام عراق بھر سے داعش کو پسپا کرنے کے اعلان کے بعد کیا گیا ۔ پریڈ میں شریک عراقی فوج کے دستے بغداد کے مرکزی چوراہے کی سڑک سے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے گزرے۔ پریڈ میں فضا ئیہ کے ہیلی کاپٹراور جنگی طیارے بھی شامل تھے۔ پریڈ کو براہ راست نشر کرنے کی اجازت نہیں دی گئی  واضح رہے کہ فتح کا جشن منانے کے سلسلے میں عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے اتوار کو عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.