Latest news

ہندو انتہا پسند جماعتیں اپنی ہی لگائی گئی آگ میں جل کر تباہ ہو جائیں گی، صدر آذاد کشمیر

کشمیر کے صدر مسعود خان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 9 لاکھ بھارتی فوجیوں کا قبرستان بنے گا۔آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان کا اسلام آباد میں کشمیر یکجہتی یوتھ کنونشن سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر بھارتی فوجیوں کا قبرستان بنے گا، ہندو انتہا پسند جماعتیں اپنی ہی لگائی گئی آگ میں جل کر تباہ ہو جائیں گی۔مسعود خان کا کہنا تھا کہ جنگ کا آغاز بھارت نے کیا، خاتمہ ہم کریں گے، ہمارا جوابی حملہ ہوا توبھارتی فورسز اپنی وردیاں چھوڑ کر بھاگ جائیں گی۔

 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.