Daily Taqat

انڈیا میں آٹو میٹک ٹرین افتتاح سے پہلے ہی تباہی کا شکار

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بغیر ڈرائیور میجنٹا لائین میٹرو ٹرین افتتاح سے ایک ہفتہ قبل اپنے پہلے ہی آزمائشی سفر میں حادثہ کا شکار ہو گئی۔

حادثے میں ٹرین کی دو بوگیاں اور انجن مکمل طور پر تباہ ہو گئے تاہم ٹرین میں کوئی مسافر سوار نہ ہونے کے باعث کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

ٹرین کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی کرسمس کے روز کرنے والے ہیں۔

میٹرو ٹرین صنعتی علاقے نوئیڈا ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوئی اور تقریباً ساڑھے بارہ کلو میٹر کا فاصلہ طے کر کے صرف19منٹ میں جنوبی دہلی میں کالندی کنج ڈپو پہنچی جہاں اس کے بریک مکمل طور پر فیل ہو گئے

نتیجے میں وہ ڈپو کی دیوار کو توڑتی ہوئی واشنگ ریمپ سے جا ٹکرائی ۔

دہلی میٹرو ریل کارپوریشن کے ایک اعلامیہ میں بتایا گیا کہ یہ حادثہ انسانی غلطی کے باعث پیش آیا تاہم اس کا افتتاح شیڈول کے مطابق کرنے کا اعلان کیا گیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »