Daily Taqat

آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم آئندہ سال بھارت کا دورہ کرے گی

آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم آئندہ سال بھارت کا دورہ کرے گی۔
سیریز کے شیڈول کے تحت آسٹریلوی ویمن ٹیم ون ڈے سیریز سے قبل بھارت اے ویمن ٹیم کے خلاف 2 پریکٹس میچز کھیلے گی، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 12 مارچ، دوسرا میچ 15 جبکہ تیسرا اور آخری میچ 18 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ ون ڈے سیریز کے بعد آسٹریلوی ٹیم بھارت میں ہی شیڈول سہ ملکی ویمنز ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی شرکت کرے گی جو کہ 22 سے 3 اپریل تک کھیلی جائے گی اور اس میں آسٹریلیا، بھارت اور انگلینڈ کی ویمن ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »