Daily Taqat

آسٹریا کی وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ میں عربی زبان میں خطاب کرکے سب کوحیران کردیا

یورپی ملک آسٹریا کی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران عربی زبان میں خطا ب کرکے نہ صرف حاضرین کو حیرت زدہ کردیا بلکہ جس نے بھی یہ خبر سنی اپنی حیرت کااظہار ضرور کیا۔عربی زبان میں کیا جانے والا آسٹریا کی وزیر خارجہ کایہ خطاب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے جسے کروڑوں افراد اب تک سن چکے ہیں ۔آسٹریا کی وزیر خارجہ نے عربی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے لبنان میں عربی زبان سیکھی تھی، عربی انتہائی اہم اور خوبصورت زبا ن ہے۔ یہ اہم تہذیب و تمدن کی روشن علامت ہے۔انہوں نے توجہ دلائی کہ لبنان میں قیام کے دوران انہیں یہ بات بہت اچھی لگی کہ مشکل حالات کے باوجود وہاں کے لوگ طبعی زندگی گزارتے ہیں، زندگی کا یہی راز ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »