افغانستان میں غیرملکی این جی او کے دفتر پر حملہ، 3 افراد ہلاک

کابل: افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد میں غیر ملکی این جی او ”سیو دی چلڈرن” کے دفتر پر دہشت گردوں کے حملے میں 3 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہو گئے۔

آج صبح 9 بجکر 10 منٹ پر  مسلح افراد نے جلال آباد میں  بچوں کی غیر ملکی این جی او  سیو دی چلڈرن کے دفتر پر حملہ کیا۔

 حملے میں 3 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوئے۔

عالمی شدت پسند تنظیم داعش نے سیو دی چلڈرن کے دفتر پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

ایک عینی شاہد محمد امین نے اے ایف پی کو بتایا کہ وہ این جی او کی عمارت میں موجود تھا کہ مسلح افراد وہاں داخل ہوئے اور پھر اس نے ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی۔

محمد امین نے مزید بتایا کہ،  ‘ہم چھپنے کے لیے بھاگے جب میں نے ایک مسلح شخص کو آر پی جی (راکٹ پروپیلڈ گرنیڈ) کی مدد سے دروازہ توڑتے ہوئے دیکھا، جس کے بعد میں نے کھڑکی سے نیچے چھلانگ لگا دی’۔

خیال رہے کہ 21 جنوری کو بھی افغان دارالحکومت کابل میں واقع انٹرکانٹینینٹل ہوٹل پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں 11 غیر ملکیوں سمیت 22 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.