Daily Taqat

امریکی ریاست نیوجرسی میں اسکول بس اور ٹرک میں تصادم، چالیس طالبعلم زخمی

 امریکی ریاست نیو جرسی اور اسکول بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم ہوا۔ جس میں ایک استاد اور ایک طالبعلم ہلاک جبکہ چالیس زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق حادثہ ماؤنٹ اولیو ٹاؤن شپ کے قریب ہائی وے پر پیش آیا۔ اسکول بس میں پرائمری جماعت کے طلبا او اساتذہ سوار تھے۔ حکام نے ایک طالب علم اور ایک استاد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی۔ جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثے کے بعد ہائی وے کو عام ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »