بھارت جاتے ہی کلبھوشن یادیو کی ماں اوراہلیہ کی سشما سوراج سے ملاقات

نئی دہلی : بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی ماں اور بیوی نے بھا رت پہنچتے ہی وزیر خارجہ سشما سوراج کو ملاقات سے متعلق آگاہ کردیا ۔ کلبھوشن یادیو کی بیوی اور ماں نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے گھر میں ان سے ملاقات کی ،اس موقع پر بھارتی وزارت خارجہ کے حکام اور ڈپٹی ہائی کمشنر جیپی سنگھ بھی شریک تھے ۔خواتین نے سشما سوراج کوکلبھوشن یادیو سے ہونے والی بات چیت کے متعلق آگاہ کیا ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی ملاقات اس کی اہلیہ اور والدہ سے کرائی تھی اور یہ ملاقات چالیس منٹ تک جا ری رہی تھی ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.