بیرون ممالک عرب امارات میں پاک اور انڈیا کے بسنے والے شہریوں میں محبت اور اخوت کے جذبات ،دونوں نے جھنڈے بنانے کا کام شروع کردیا
ابوظہبی: انڈیا اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ سے کچھ بہتر نہی رہےہیں دونوں ممالک میں کہیں نہ کہیں دوشمنی کی علامات نظر آتی رہتی ہیں ۔ لیکن ان دونوں ممالک کے بیرون ملک بسنے والے شہریوں کے درمیان اکثر تعاون اور محبت بھی دیکھنے کو مل جاتی ہے۔ بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والا قمرالدین اور پاکستانی شہر سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والا محمد ندیم بھی ایک ایسی ہی خوبصورت مثال ہیں، جو 2004ءسے جھنڈے بنانے کا کاروبار چلا رہے ہیں۔
قمر الدین نے اس مثال دوستی کے متعلق سے بات کرتے ہوئے کہا ”میں نے 32 سال قبل جھنڈے بنانے کا کاروبار شروع کیا اور اب بھی یہی کررہا ہوں۔ ندیم اور میں قیوم ٹیلرنگ شاپ پر کام کرتے تھے ۔متحدہ عرب امارات کے بیرون ملک تمام مشنز کے لئے جھنڈے وہیں بنائے جاتے تھے۔ 2004ءمیں ہم نے اپنی دکان بنالی جس میں ہم برابر کے شراکت دار ہیں۔ آج مملکت کی وزارتیں، حکومتی ادارے، سفارتخانے، نمائشی مراکز، ہوٹل، ثقافتی ادارے، تعلیمی ادارے اور دیگر کئی قسم کے ادارے ہمارے کلائنٹس میں شامل ہیں۔ سرکاری و پرائیویٹ اداروں کے علاوہ ہم متحدہ عرب امارات میں واقع 70 سے زائد غیر ملکی سفارتخانوں کو بھی جھنڈے فراہم کرتے ہیں۔ ان میں افغانستان، آسٹریا، لیبیا، لیٹویا، لکسم برگ، اٹلی، انڈونیشیا، مراکش، موزنبیق، نائیجیریا، یوراگوائے، یوگنڈا اور سوڈان جیسے ممالک شامل ہیں۔ تعلیمی اداروں میں سے بھی تقریباً 80 فیصد میں جھنڈے ہم ہی فراہم کرتے ہیں۔ صرف کمپنیاں اور ادارے ہی نہیں بلکہ عام لوگ بھی جھنڈے بنوانے کے لئے ہم سے رابطہ کرتے ہیں۔ جب ہم نے یہ کام شروع کیا تو لوگ ہمارا مذاق اڑاتے تھے۔“لیکن ہم اپنے کام میں بہت خوش ہیں اور آج ہم ان تمام کلائنٹس کو جھنڈے فراہم کرتے ہیں ۔ جس سے ہم بہت خوش ہیں