Daily Taqat

امریکی صدر ٹرمپ کا ایک اور جنسی اسکینڈل سامنے آگیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی کمپنی کی ’ہاؤس کیپر‘ کے معاشقے میں مبتلا تھے، جس سے اُن کا ایک بچہ بھی ہے۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق ایک خصوصی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کا اپنی کمپنی کی ہاؤس کیپر کے ساتھ 2015 میں معاشقہ رہا ہے، جس کے نتیجے میں ایک بچے کی پیدائش بھی ہوئی۔ اس غیر ازدواجی تعلق کے گواہ ڈونلڈ ٹاور کے ایک دربان ڈینو سجوڈن ہیں۔

ٹرمپ ٹاور کے دربان سجوڈن نے امریکی صدر کے اپنی ملازمہ سے معاشقے اور بچے کی پیدائش سے متعلق معلومات امریکی میگزین کو فروخت کی تھیں، جس میں معاشقے کی پوری کہانی بیان کی گئی تھی۔ اے ایم آئی نے ایک معاہدے کے تحت یہ اسٹوری 30 ہزار امریکی ڈالر کے عوض خریدی۔ معاہدے کے تحت سجوڈن کو کہانی کسی اور کو دینے یا کہیں اور بیان کرنے پر 1 ملین امریکی ڈالر کی رقم ادا کرنا ہو گی۔

میگزین اے ایم آئی کے سربراہ ٹرمپ کے دوست ہیں اس لیے انہوں نے یہ کہانی شائع نہیں کی جب کہ معاہدے کے باعث سجوڈن کہانی کو کسی اور سے بیان نہیں کرسکتے تھے، یوں یہ اسکینڈل دب گیا۔ لیکن اب سجوڈن کے وکیل نے بتایا ہے کہ اے ایم آئی نے معاہدہ ختم کر دیا، جس کے بعد ان کے کلائنٹ کسی کو بھی یہ اسٹوری فروخت کرنے یا کسی کے بھی سامنے بیان کرنے کے لیے آزاد ہیں۔ واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پہلے ہی میگزین ’پلے بوائے‘ کی ماڈل کیرن میکڈوگل اور اسٹورمی ڈینیئلز کے ساتھ ناجائز تعلقات رکھنے اور صدارتی انتخاب کے دوران دونوں ماڈلز کو خاموش رہنے کے لیے رقوم کی ادائیگی پر تفتیش کا سامنا ہے۔ اس مقدمے میں ٹرمپ کے وکیل مائیکل کوہن پہلے ہی وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »