پاناما لیکس کے بعد شہ سرخیوں میں آنے والی موزیک فونسیکا کا آپریشنز بند کرنے کا اعلان

پاناما پیپرز لیکس کے باعث عالمی شہ سرخیوں میں آنے والی فرم موزیک فونسیکا نے آپریشنز بند کرنے کااعلان کردیا۔

کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا کہ حکام کی کارروائیوں اور میڈیا مہم سے کمپنی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔

موزیک فونسیکا نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سرکاری و نجی گروپس کی درخواستوں کو نمٹانے کے لیے چھوٹا گروپ کام جاری رکھےگا۔

واضح رہے کہ اپریل 2016 میں پاناما اسکینڈل سامنےآیا تھا، جس میں کمپنی کی ایک کروڑ 15 لاکھ ڈیجیٹل فائلز لیک ہوئی تھیں اور لاکھوں آف شور کمپنیوں کی دستاویزات منظرعام پر آئی تھیں۔

اس اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد کمپنی نے گزشتہ سال اگست میں بیرون ملک زیادہ تر دفاتر بند کردیئے تھے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.