Daily Taqat

جرمن تجارتی کمپنیوں کا ایران کے ساتھ تعاون کا اعلان

برلن: جرمنی کے وزیر اقتصاد پیٹر الٹر مئے نے اعلان کہا ہے کہ ان کا ملک ایران میں جرمن تجارتی کمپنیوں کیساتھ مدد و تعاون کرنے کیلئے آمادہ ہے۔

اپنے ایک بیان میں جرمنی کے وزیر اقتصد پیٹر الٹر مئے نے کہا کہ ایران کیلئے برآمداتی بیمہ سے متعلق ضمانت نامے میں تبدیلی کی کوئی وجہ نہیں پائی جاتی۔یہ ضمانت نامہ،حکومت جرمنی سے متعلق ہے جو جرمن صنعتکاروں کی برآمداتی مصنوعات کے لیے ہوتا ہے اور جس کی بنیاد پر اماؤنٹ کی منتقلی یا اس سلسلے میں کچھ گڑبڑ ہونے پر حکومت رقم ادا کرنے کی پابند ہوتی ہے۔انھوں نے کہا کہ امریکہ میں جرمن کمپنیوں کے ساتھ اس طرح کے تعاون کیلئے ان کے ملک کی حکومت پر کوئی قانونی ذمہ داری نہیں ہے ،تاہم ایران میں کام کرنے والی جرمن کمپنیوں کیساتھ جرمن حکومت اس طرح کا تعاون کرنے کیلئے آمادہ ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »