Daily Taqat

ترکی میں ماہ صیام میں فلسطینیوں کے لئے فنڈ ریزنگ مہم کا اعلان

استنبول : ترکی کے ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت سرکاری سطح پر ماہ صیام کے دوران فلسطینیوں کیلئے سب سے بڑی فنڈ ریزنگ مہم چلائے گی۔ رپورٹس کے مطابق ترک حکومت کے ترجمان ابراہیم قالن کا کہنا ہے کہ ملک میں فلسطینیوں کیلئے عطیات جمع کرنے کی مہم میں اقوام متحدہ کا تعاون حاصل رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مہم کا مقصد فلسطینیوں کی بنیادی ضروریات میں ان کی مدد کرنا ہے۔ترجمان نے کہا کہ صدر رجب طیب ایردوآن نے ذاتی طورپر اسلامی تعاون تنظیم کے میزبان سربراہ کی حیثیت سے مسلمان ممالک کی حکومتوں کو ایسی ہی مہمات چلانے کیلئے پیغامات ارسال کئے ہیں۔ادھر ترک حکومت نے 14 مئی کو امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کے اعلان کو باطل اور طاغوتی فیصلہ قرار دیا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »