Daily Taqat

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سوچی سے “ضمیر کا سفیر” کا ایوارڈ واپس لے لیا

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے  میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام  کے واقعات پر خاموش رہنے پر  متنازع رہنما آنگ سان سوچی سے اعزاز واپس لے لیا۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے 73 سالہ آنگ سان سوچی کو سال 2009 میں انسانی حقوق سے متعلق ”ضمیر کا سفیر” کے اعزاز سے اس وقت نوازا تھا جب وہ نظربند تھیں۔خبررساں ایجنسی کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے سوچی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کا قتل رکوانے میں ناکام رہیں۔ جس کے باعث ایوارڈ واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔چیف ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق آنگ سان سوچی امید، حوصلے اور انسانی حقوق کی علمبردار نہیں رہیں۔ اس لیے یہ ایوارڈ واپس لے رہے ہیں۔واضح رہے کہ ظلم کے خلاف آواز نہ اٹھانے پر کینیا کی حکومت بھی سوچی سے شہریت واپس لے چکی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »