Daily Taqat

امیتابھ بچن طبیعت بہتر ہونے پر ہسپتال سے ڈسچارج

بالی وڈ شہنشاہ 75 سالہ امیتابھ بچن کو گزشتہ شب کمر اور گردن میں درد کی تکلیف کے باعث ہسپتال داخل کرایا گیا تھا، تاہم صحت میں بہتری پر اب انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔گزشتہ روز وہ معمول کے چیک اپ پر آئے تھے لیکن طبعیت میں خرابی کی وجہ سے انہیں ہسپتا ل میں داخل کر لیا گیا تھا۔

اداکار نے ناساز طبیعت پر نیک تمنائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا، اور انہیں اپنی طبیعت سے متعلق آگاہ کرنے کے لیے ٹوئیٹ کی۔
امیتابھ بچن نے ٹوئیٹ میں ایک ہندی نظم بھی شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنے اور ہسپتال کے تعلق سے متعلق لکھا۔انہوں نے نظم میں ہسپتال کو مندر سے تشبیہ دی اور ڈاکٹرز کو اپنی زندگی کا لازمی جز قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’ہسپتال کا دورہ مندر کے دورے کی طرح ہی ہے‘۔
انہوں نےاپنی بلاگ پوسٹ ’بچتن بول‘ پر نظم کے ساتھ اپنی لیک ہونے والی تصویر بھی شیئر کی۔
عمر رسیدہ ہونے کے باعث انہیں نہ صرف کمر اور گردن میں تکلیف کی شکایت رہتی ہے، بلکہ انہیں جگر کا عارضہ بھی لاحق ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »