اہم خبرِیں

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاپان کو 23 ارب ڈالر کے 105 ایف 35 لڑاکا طیاروں کی فروخت کی منظوری

امریکہ: امریکی محکمہ خارجہ نے جاپان کو 23 ارب ڈالر مالیت کے 105 ایف 35 لڑاکا طیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ مجوزہ فروخت سے خطےمیں عسکری توازن تبدیل نہیں ہوگا۔

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کےمطابق جاپان کےدفاع کو مضبوط، مؤ ثر بنانے کی صلاحیت میں اضافے کیلئے امریکی معاونت قومی مفادمیں ہے۔

اب یہ معاملہ امریکی کانگریس کے پاس جائے گا جہاں سے منظوری کے بعد جاپان امریکا سے ایف 35 طیارے خریدنے والا پانچواں ملک بن جائے گا۔

اس سے قبل اسرائیل، جنوبی کوریا، بیلجیم اور پولینڈ بھی امریکا سے ایف 35 طیاروں کی خریداری کامعاہدہ کرچکے ہیں۔

خیال رہے کہ جاپان نے امریکا سے 63 ایف35 اے، 42 ایف 35 بی اور دیگر متعلقہ ساز و سامان خریدنےکی درخواست کی تھی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.