Daily Taqat

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنی بیٹی ایوانکا کو اقوام متحدہ میں مندوب مقرر کرنے پرغور

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی بیٹی ایوانکا کو اقوام متحدہ میں مندوب مقرر کرنے پر غور کررہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ایوانکا سلامتی کونسل میں ڈائنامائٹ ثابت ہوں گی۔ٹرمپ سلامتی کونسل میں امریکی مندوب نکی ہیلے عہدے کے استعفے کے بعد اس عہدے کیلئے ایوانکا کو منتخب کرنے پر غور کر رہے ہیں ، تاہم ان کا کہنا ہے کہ اس تقرری سے مجھ پر اقربا پروری کا الزام لگایا جائے گا۔دوسری جانب ٹرمپ کے بیان پر ایوانکا نے فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ سلامتی کونسل کے لیے مندوب کی دوڑ میں شامل نہیں ، وہ وائٹ ہاؤس میں اپنی ذمے داریوں سے خوش ہیں۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی مستعفی ہوگئی ہیں اور صدر ٹرمپ نےاُن کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ نکی ہیلی رواں برس کے آخر تک اقوام متحدہ میں اپنے فرائض انجام دیںگی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »