Daily Taqat

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دہشتگردوں کاپیچھا ان کے ذرائع تک کرنے کی نئی پالیسی تیارکرلی

واشنگٹن : امریکی صدرٹرمپ نے دہشتگردی کے خلاف نئی پالیسی کی منظوری دے دی۔ نئی حکمت عملی کے تحت دہشتگردوں کا پیچھا ان کے ذرائع تک کیا جائے گا۔ انسداد ہشتگردی کیلئے شراکت دار ممالک سے تعاون بھی بڑھایا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادار ے کے مشیر امریکی قومی سلامتی جان بولٹن نے گزشتہ روز جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں کہاکہ شدت پسندی امریکا کیلئے سب سے بڑ ا خطرہ ہے۔ نئی حکمت عملی کے تحت دہشت گردوں کے ذرائع نشانہ بنائے جائیں گے۔امریکی قومی سلامتی امور کے مشیر جان بولٹن نے کہا یہ نظریات کی جنگہے، کسی ایک تنظیم کی بجائے ہر سطح پر توجہ دی جائے گی۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شریک اتحادی ممالک کی صلاحیتوں میں اضافہ کریں گے جبکہ امریکی اداروں کو انسداد دہشت گردی کے نئے آلات سے مسلح کیا جائے گا۔ نئی انسدادِ دہشتگردی پالیسی پر امریکی صدر ٹرمپ نے دستخط کر دیئے ہیں جس کے مطابق اسلامی شدت پسندی امریکا کے لئے اندر اور باہر سب سے بڑا خطرہ ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »