Daily Taqat

امریکا دنیا میں طاقتور ملک ہے اس کو اپنی جوہری صلاحیت دکھانے کی ضرورت نہیں، سینیٹرجان کینیڈی

سینیٹر جان کینیڈی نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا پینٹاگون دورے پر ملٹری پریڈ کرانے کے فیصلے سے دنیا میں اچھا تاثر نہیں جائے گا ، امریکا دنیا میں طاقتور ملک ہے اس کو اپنی جوہری صلاحیت دکھانے کی ضرورت نہیں ہے ۔

جان کینیڈی کا کہنا تھا کہ جب اپنے آپ پر بھروسہ ہے تو خاموش رہنا چاہیے چیختے وہ ہیں جن کو کوئی خطرہ لاحق ہو۔

ایک امریکی ذرائع کے مطابق منگل کے روز شائع کی گئی ایک خبر کے متن میں کہا گیا کہ ’صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سینئر آفیسر ز کو پیغام دیا تھا کہ پینٹاگون دورے پر پریڈ کا اہتمام کیا جائے اور وہ چاہتے ہیں کہ پریڈ ایسی ہونی چاہیے جیسے فرانس کے دورے پر ان کا استقبال کیا گیا تھا، اس کی وائٹ ہاؤس نے بھی تصدیق کردی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »