Daily Taqat

امریکہ اور روس کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگیاں

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے ایٹمی ہتھیاروں کا معاہدہ انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسزختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کو معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے۔ذرائع کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے معاہدہ ختم نہ کرنے پر سابق صدر باراک اوباما کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ معلوم نہیں صدر اوباما نے معاہدہ ختم کیوں نہیں کیا۔دوسری جانب امریکی نیشنل سیکیورٹی مشیر جان بولٹن اگلے ہفتے روس کا دورہ کریں گے اور روسی حکام کو میزائل معاہدے پر امریکی فیصلے سے آگاہ کریں گے۔واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز معاہدہ 1987 میں ہوا، معاہدے کے تحت فریقین درمیانی رینج کے زمین پر مار کرنے والے میزائل لانچ نہیں کر سکتے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »