امریکا؛سیلاب کے ساتھ گاڑیاں بھی جم گئیں؛چند روز میں 18 ہلاکتیں

امریکا کے شمال مشرق میں برفانی طوفان سے معمولات زندگی معطل ہوگئے ہیں۔ بوسٹن میں ہرجانب سفید ہواؤں کا راج ہے۔ میسا چیوسٹس میں گاڑیاں سیلاب کے ساتھ ہی جم گئیں۔

امریکا پربرفانی ہواؤں کا موسم چھایا ہے۔شمالی مشرقی امریکا کی ریاستیں برفباری اور طوفان کی لپیٹ میں ہیں۔

بوسٹن میں ہر طرف برف ہےجبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کوچلانا محال ہوچکا ہے۔ بم سائیکلون کے بعد سرد سیلاب کی سی صورتحال ہے۔

نیوجرسی میں بھی برفانی طوفان سے معمولات زندگی شدید متاثر ہیں۔ ستر میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑتی سفید ہواؤں نے سب لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

میسا چیوسٹس میں سردی سے سیلاب ہی جم گیا۔اور ساتھ ہی بہت سی گاڑیاں بھی جم گئیں۔

چند روز کے دوران موسم کی سختی اٹھارہ جانیں لے چکی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.