Latest news

تحریک طالبان پاکستان کے امیر مفتی نور ولی محسود عالمی دہشگرد قرار

واشنگٹن : امریکہ نے تحریک طالبان پاکستان کے امیر مفتی نور ولی محسود سمیت کئی افراد کو عالمی دہشتگرد قرار دیدیا ہے۔ مزید امریکہ کی جانب سے حزب اللہ ، ایرانی پاسداران انقلاب ، القاعدہ ، حماس ، فلسطین اسلامک جہاد اور داعش سے وابستہ دیگر افراد کو بھی عالمی دہشتگرد قرار دیا گیاہے ۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ مفتی نور ولی محسود کی سربراہی میں کالعدم ٹی ٹی پی نے پاکستان میں ہونے والے کئی دہشت گردوں کی ذمہ داری قبول کی جب کہ مفتی نور ولی کو 2018 میں ڈرون حملے میں ملا فضل اللہ کے مارے جانے کے بعد کالعدم ٹی ٹی پی کا سربراہ بنایا گیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.