اہم خبرِیں
سائنسدانوں نے ’’سپر مِنی‘‘ پاور بینک تیار کرلیا بیکٹیریا کے نمونے لینے والابرقی کییپسول تیار صبا قمراوربلال سعید کی عبوری ضمانت منظور قومی ٹیم جارحانہ کرکٹ کھیلیں، انضمام الحق پاکستان کرکٹ ٹیم نے تمام ٹیموں کو پیچھے چھوڑ دیا بھارت کے یوم آزادی پر دنیا بھر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے پاکستان قوم کوسلام محبت پیش کرتا ہوں، طیب اردگان آرمی چیف اور بل گیٹس میں ٹیلی فونک رابطہ پاکستان میں اقلیتوں کو عزت اوروقار دیا گیا ہے، فیاض الحسن چوہا... جوائنٹ ایکشن کمیٹی اسکول کھلوانے میں ناکام پروفیسر خالد مسعود گوندل کیلئے حکومت کا تمغہ حسن کارکردگی کا ا... یوم آزادی تقریب،184 شخصیات کیلئے پاکستان سول ایوارڈزکا اعلان حکومت کا اقتصادی راہداری کا دائرہ بڑھانے کا فیصلہ کورونا وائرس، ویکسین کے ابتدائی تجربات کامیاب یوم آزادی کے موقع پرمسلح افواج کے نغمے جاری ساؤتھمپٹن ٹیسٹ، پاکستان نے 8 وکٹ کے نقصان پر 202 رنز بنالیے اسرائیل اوریو اے ای معاہدہ، مسلم ممالک کی کڑی تنقید یوم آزادی مناتے ہوئے کشمیریوں کونہیں بھولنا چاہئے، صدر مملکت وزیر اعظم عمران خان کا یوم آزادی پر قوم کو پیغام سید علی گیلانی کو نشان پاکستان سے نواز دیا گیا

امریکہ نے بھارت کو B777میزائل سے لیس دفاعی نظام جولائی میں دینے کی یعقین دہانی کرادی

بھارتی صدر رام ناتھ کوند اور وزیراعظم نریندر مودی آئندہ سال جولائی سے میزائل اور دفاعی نظام سے لیس 2 خصوصی امریکی طیاروں میں سفر کریں گے۔بھارتی ویب سائٹ ’ انڈیا ٹو ڈے ‘ کے مطابق بھارتی صدر اور وزیر اعظم مودی کے لیے دو طیارے میزائلوں اور دفاعی نظام سےلیس بی 777 امریکا سےجولائی میں بھارت پہنچیں گے۔یہ طیارے صرف بھار تی صدر، نائب صدر اور وزیراعظم کے زیر استعمال لائے جائیں گے جن کو بھارتی فضائیہ کے پائلٹس اُڑائیں گے ۔ان دیو قامت طیاروں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری ایئر انڈیا انجینئرنگ سروس لیمٹڈ  (AIESL)  کے پاس ہوگی۔رپورٹ کے مطابق بھارتی صدر، نائب صدر اور وزیراعظم فی الحال ایئرانڈیا کے B747 طیاروں میں سفر کر رہے ہیں جنہیں ایئر انڈیا کے پائلٹس اُڑا تے ہیں جبکہ ان طیاروں کی دیکھ بھال کی ذمہ دار ی ایئر انڈیا انجینئرنگ سروس لیمٹڈ کے پاس ہے۔بھارتی ذرائع کے مطابق رواں سال فروری میں امریکا نےبھارت کو 190ملین ڈالر مالیت ک\2 میزائل دفاعی نظام بیچنے پر رضامندی ظاہرکی تھی۔بھارتی فضائیہ کے سینئر افسرکے مطابق B777 طیاروں کو اُڑانے کے لیے بھار تی فضائیہ کے 4 سے 6 پائلٹس کو تربیت دے دی گئی ہے جبکہ مزید پائلٹس کو جلد ہی تربیت دی جائے گی۔

 

 

 


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.