Latest news

اگر ترکی نے یہ عمل جاری رکھا تو ترک معیشت تباہ کرنے کیلئے تیار ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

شام میں ترک فوج کی کارروائی کے خلاف امریکا نے ایکشن لیتے ہوئے ترکی پر اسٹیل ٹیرف نافذ کردیا اور تجارتی مذاکرات بھی ختم کردیے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترک رہنماؤں پر بھی پابندی کا اختیار دے دیا، اس کے علاوہ ٹرمپ نے اسٹیل ٹیرف نافذ کرنے اور شام سے تجارتی مذاکرات ختم کرنے کا اختیار بھی دے دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ترکی نے خطرناک اور تباہ کن راستہ جاری رکھا تو ترک معیشت تباہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔شام سے امریکی فوجیوں کی واپسی روکتے ہوئےانہوں نے یہ کہا کہ داعش کو منظم ہونے سے روکنے کے لیے خطے میں امریکی فوج موجود رہے گی۔دوسری جانب امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کا کہنا ہے کہ ترک کارروائیاں داعش کو شکست دینے کے مشن کو نقصان پہنچارہی ہیں، ترک مداخلت کی وجہ سے داعش کے گرفتار خطرناک جنگجو فرار ہوگئے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.