Daily Taqat

تیل پر امریکی پابندی کے بعد بین الاقوامی صارفین بری طرح متاثر ہوںگے، ایران

ایران نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایرانی تیل پر پابندی کی صورت میں بین الاقوامی تیل کے صارفین متاثر ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کی جانب سے گذشتہ دنوں نئی اقتصادی پابندیاں عائد کی گئی ہیں، جس میں ایرانی تیل کو خاص طور پر ٹارگٹ کیا گیا۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق ایرانی حکام نے خبردار کیا ہے کہ اس پابندی کی صورت میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا اور دنیا بھر کے صارفین متاثر ہوں گے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے امریکا میں وسط مدتی انتخابات سے قبل تیل کی قیمتیں کم رکھنے کے لیے ایران سے تیل درآمد کرنے والے آٹھ بڑے ممالک کو پابندیوں سے استثنیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔

البتہ ایران نے اس کے باوجود امریکی اقدام کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اسے فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔  دوسری جانب امریکا نے ایران پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے بعد خطے میں ایرانی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنا شروع کردی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز امریکی اعلیٰ عہدیدار کا کہنا تھا کہ امریکا تہران پر اقتصادی دباؤ بڑھانے کے بعد اب شام، عراق اور یمن میں ایرانی سرگرمیوں پر بھی توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔ اس سے قبل بھی متعدد بار امریکا، سعودی عرب اور اسرائیل متعدد مرتبہ ایران کے خطے میں بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کر چکے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »