Daily Taqat

افغانستان: کابل میں 2 دھماکے اور فائرنگ سے 6 افراد زخمی

افغانستان کا دارالحکومت کابل 2 زوردار دھماکوں اور فائرنگ سے گونج اٹھا۔ افغان وزارت صحت کے مطابق 6 افراد زخمی ہوئے تاہم زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ پہلا دھماکہ کابل کے مغربی علاقے دشت برچی میں

پولیس سٹیشن کے قریب ہوا جس کے چند لمحوں بعد ہی شہر کے تجارتی مرکز شارعِ نو میں دوسرا دھماکہ ہوا جس کے بعد دونوں مقامات پر مسلح حملہ آوروں اور پولیس میں شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق ایک عینی شاہد نے بتایا کہ شہر کے تجارتی مرکز میں ہونے والا دھماکہ ایک ٹریول ایجنسی کے سامنے ہوا جہاں بھارت جانے کے خواہشمند ویزہ درخواستیں جمع کرواتے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »