Daily Taqat

افغانستان: مسجد کے قریب ہونے والے دھماکے میں سات افراد جاں بحق

افغان دارالحکومت کابل میں مسجد کے قریب ہونے والے خود کش دھماکے میں سات افراد جاں بحق ہو گئے۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق دھماکے میں ایک سیاسی پارٹی کے عہدیداروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی جو اپنے سابق رہنما عبدالعلی مزاری کی برسی منانے کے لیے

جمع ہوئے تھے۔ علی مزاری 1995ء میں طالبان کے ساتھ لڑائی میں مارے گئے تھے۔ دھماکے میں بائیس افراد زخمی ہوئے، ابھی تک کسی نے دھماکے کی ذ٘مہ داری قبول نہیں کی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »