افغانستان: راکٹ حملہ میں ایک ہی خاندان کے سات اراکین جاں بحق

افغانستان میں راکٹ حملے اور ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے سات اراکین سمیت چودہ افراد جاں بحق اور چوبیس زخمی ہو گئے ۔غیر ملکی ذرائع کے مطابق افغانستان میں دہشتگردی کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہاہے۔ افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں راکٹ حملے میں 7شہری جاں بحق ہوگئے۔ تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ افغان حکام کے مطابق رات گئے ننگر ہار کے ضلع پٹی کوٹ میں راکٹ حملہ

کیا گیا جس میں ایک کار کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں ایک ہی خاندان کے 7افراد جاں بحق جبکہ 2زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 3بچے اور 2خواتین بھی شامل ہیں۔طالبان نے اس راکٹ حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ دریں اثنا صوبہ قندھار میں بس حادثے میں چودہ افراد ہلاک جبکہ چوبیس زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.