Daily Taqat

افغانستان: پارلیمانی انتخابات کیلئے پولنگ جاری، مختلف حملوں میں 4 افراد ہلاک اور 4 زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پولنگ اسٹیشن کے قریب دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوگئے، جب کہ صوبہ غور میں شدت پسندوں کے حملے میں 4 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ جاری ہے، تاہم قندھار میں گزشتہ روز دہشت گرد میں پولیس چیف کی ہلاکت کے بعد پولنگ ملتوی ہے۔

غیر ملکی ذرایع کے مطابق پولیس چیف کا کہنا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے شمالی علاقے میں قائم پولنگ اسٹیشن کے قریب بم نصب تھا، جو ناکارہ بناتے ہوئے پھٹ گیا۔ پولیس چیف کے مطابق دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوگئے، جن میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب افغان صوبے غور میں شدت پسندوں نے پولنگ اسٹیشن جاتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ حملوں کے بعد پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی بڑھادی گئی، جس کے تحت مزید 20 ہزار نفری تعینات کی گئی ہے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش کے مطابق پارلیمانی انتخابات کے لیے 32 صوبوں میں 4900 پولنگ سینٹر اور 20 ہزار پولنگ اسٹیشن قائم گئے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »