Daily Taqat

افغانستان: یکے بعد دیگرے ہونے والے دھماکوں میں 8 افراد ہلاک، متعدد زخمی

افغانستان کے شہر جلال آباد کے اسٹیڈیم میں یکے بعد دیگرے ہونے والے کئی دھماکوں میں 8 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہوگئے۔ افغان حکام کے مطابق دھماکے گذشتہ رات اس وقت کیے گئے جب اسٹیڈیم میں مقامی ٹیموں کا کرکٹ میچ جاری تھا۔

دھماکوں کے وقت اسٹیڈیم میں شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ہلاک ہونے والوں میں میچ منتظم اور مہترلام شہر کے نائب میئر بھی شامل ہیں۔ طالبان نے دھماکوں میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »