افغانستان: بلخ کے گورنرعطامحمد نورکادفترچھوڑنے سےانکار

افغانستان کے صوبے بلخ کے گورنر نے گزشتہ روزمستعفیٰ ہوگئے تھے، جسے صدر اشرف غنی نے منظور کرلیا تھا لیکن بلخ کے گورنر جن کا نام عطا محمد نور ہے انہوں نے دفتر چھوڑنے سے انکار کردیا ہے۔

اس صورتحال کے باعث افغانستان میں سیاسی بے یقینی میں اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ گورنر عطا محمد نور کا شمار افغانستان کے طاقتور ترین رہنماؤں میں ہوتا ہے۔

دوسری جانب امریکی فوج کی جانب سے عسکریت پسندوں کے خلاف مہم بھی جاری ہےاور ایسے میں افغانستان میں سیاسی رسہ کشی سے اس مہم کو بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.