Daily Taqat

افغانستان: کابل میں مذہبی تقریب کے دوران دھماکا، 40 افراد جاں بحق، 80 سے زائد زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دہشت گردی کا بڑا حملہ ہوا ہے، حملے میں چالیس افراد کی ہلاکت کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کابل میں ہونے والے بم حملے میں تین درجن افراد ہلاک اور متعدد شدید زخمی ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ گذشتہ چند ماہ کا شدید ترین حملہ تھا۔ حملہ علما کونسل کی عید میلا النبی ﷺ کے اجتماع کے موقع پر ہوا، ہلاکتوں کے علاوہ اسی سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

وزارت صحت نے 40 افراد کے ہلاک ہونے اور 80 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی ہے، اور شہر بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی ہے۔

 

دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، واقعے کے بعد ہر طرف خون بکھرا ہوا تھا۔ سیکیورٹی فورس نے علاقے کو گھیر کر تفیتش شروع کر دی ہے۔ ابتدائی طور پر دھماکے کو خودکش قرار دیا جارہا ہے، تاہم سیکیورٹی فورسز نے تاحال کچھ نہیں بتایا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں فوری طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »