افغان طالبان اورافغان حکومت کے نمائندوں کی ترکی میں ملاقات

افغان مصالحتی عمل کے لیے طالبان اور افغان حکومت کے نمائندوں کی ترکی میں ملاقات ہوئی ہے، جس میں ترکی کی جانب سے طالبان کو اپنے ملک میں سیاسی دفتر کھولنے کی تجویز دی گئی۔

استنبول میں ہونے والے اجلاس میں طالبان قطر آفس، ملارسول گروپ اور حزب اسلامی کے ارکان اور افغان حکومت کے نمائندے شریک تھے۔

ترک حکومت کے تعاون سے ہونے والا یہ چار فریقی اجلاس پیر تک جاری رہے گا۔

اس سے قبل ترکی میں گزشتہ سال بھی طالبان اور افغان حکومتی ارکان کی ملاقاتیں ہوئی تھیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.