افغان صوبے ہلمند میں فضائی حملہ، سینئر طالبان رہنما مولوی مسرور ہلاک

کابل: افغان صوبے ہلمند میں فضائی حملوں میں خودکش حملوں کا انچارج سینئر طالبان رہنما اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ مارا گیا۔ اتوار کی شام جنوبی ہلمند میں فضائی حملے کیے گئے جس میں سینئر طالبان رہنما مولوی احمد مسرور مارا گیا۔مولوی احمد مسرور طالبان کا سینئر رہنما اور خودکش حملوں کا انچارج تھا جب کہ حملوں میں مزید 15 افراد ہلاک ہوئے۔  ضلع گریشک میں ہونے والے فضائی حملوں میں مولوی مسرور کے علاوہ مزید 2 سینئر طالبان رہنما ہلاک ہوگئے۔صوبائی حکومت کے میڈیا آفس نے ہلمند کے علاقے شورکئی میں فضائی حملوں کی تصدیق کردی۔دوسری جانب صوبے ننگر ہار میں بھی فورسز نے آپریشن کیا جس میں کالعدم داعش کے 11 جنگجو مارے گئے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.