Daily Taqat

ترجمان چینی فضائیہ کے مطابق سٹیلتھ لڑاکا طیارہ جے 20 اب جنگی مقاصد کے لیے تیار ہے

ترجمان چینی فضائیہ کے مطابق سٹیلتھ لڑاکا طیارہ جے 20 اب جنگی مقاصد کے لیے تیار ہے اور فضائیہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔
چینی فضائیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جے 20 کو لڑاکا یونٹس کا حصہ بنا دیا گیا ہے، اس طیارے کی بدولت فضائیہ کی جنگی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا جبکہ وہ ملکی خودمختاری، سیکیورٹی اور خطے کے دفاع کے لیے مقدس مشن مکمل کرسکے گی۔
اس وقت اگر لڑاکا طیاروں کے حوالے سے کسی ملک کو دنیا پر سبقت حاصل ہے تو وہ امریکا ہے مگر نئے جے 20 سٹیلتھ لڑاکا طیارے کے ذریعے چین اس خلاکو پر کرنے کے لیے پرامید ہے۔
خیال رہے چین کے صدر ملکی مسلح افواج کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کے منصوبے کی نگرانی کررہے ہیں، جس میں اینٹی سیٹلائیٹ میزائل، آبدوزیں وغیرہ بھی شامل ہیں۔

 


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »