Latest news

مقبوضہ کشمیر میں حادثہ، بھارتی فوجی میجر کی بیوی ہلاک

پسرور :  ورکنگ باونڈری کے پار سے آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقہ لداخ اور کٹڑہ میں ایک ہی روز میں2مختلف حادثات میں بھارتی فوج کے میجر کی بیوی سمیت10افراد ہلاک ہو گئے واقعات کے مطابق سری نگر سے لداخ جانے والا سیمنٹ کی بوریوں سے لدا ایک ٹرک جس پر مقامی مزدور بھی سوار تھے اچانک لڑھک کر گہری کھائی میں جا گرا حادثے میںٹرک پر سوار 9مزدور ہلاک ہوگئے دوسرا حادثہ کٹڑہ کے قریب پیش آیا جہاں منگھل کے قریب بھارتی فوج کے میجر کارتک کی کار آگے جانے والے ٹرک سے ٹکرا گئی حادثے میں میجر کارتک ، اس کی بیوی پوجا کارتک، 2بیٹے ،سٹاف افسر اور کُک زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی بیوی پوجا کارتک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملی بتایا جاتا ہے کہ کار اور ٹرک میں تصادم کے دوران زخمی ہونے والا میجر اکھنور میں تعینات تھا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.