ابو ظہبی کی ولی عہد نے کس بھارتی شہری کو شاہی انداز میں رخصت کیا

ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے اپنے ایوان میں 40 برس سے زیادہ عرصے سے کام کرنے والے ہندوستانی ملازم محی الدین کواعزاز و اکرام کے ساتھ رخصت کردیا۔ انہوں نے قصر

البحر میں ہندوستاں کے شہر کیرلہ کے شہری محی الدین کو باقاعدہ مدعو کیا تھااور انتہائی دوستانہ ماحول میں گفتگو کی۔شاندار کارکردگی، اخلاص اور نیک نیتی پر اسے خوب سراہا اور تشکر کا اظہار کیا۔ ولی عہد نے ہندوستانی دعائیہ کلمات دیتے ہوئے رخصت کرتے ہوئے کہا کہ وہ دعا گو ہیں کہ اسکی کیرلہ میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ باقی ماندہ زندگی چین و سکون کے ساتھ گزرے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ متحدہ عرب امارات اسکے دوسرے گھر کے طور پر ہمیشہ اسکا خیر مقدم کرتا رہیگا۔محی الدین نے ولی عہد شیخ محمد بن زاید سے اس ملاقات پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا۔ اس نے کہا کہ مجھے جہاں متحدہ عرب امارات کو الوداع کہنے کا دکھ ہے وہیں خوشی بھی ہے کہ وہ یہاں سے جاتے ہوئے یہاں کی ناقابل فراموش یادیں ہمیشہ کے لیے ایک انمول سرمائے کی طرح اپنے ساتھ لے جا رہا ہے۔ ہندوستانی نے بتایا کہ “میں نے 1978ءمیں ایوان ولی عہد میں ملازمت شروع کی تھی ۔ محی الدین ایک بیٹے اور 4 بیٹیوں کا باپ ہے۔ وہ کیرلہ میں اپنا گھر بناچکا ہے۔ بیٹیوں کی شادی کرچکا ہے۔ اسکا ایک بیٹا سعودی عرب میں ملازم ہے۔ اس نے کہا کہ وہ امارات سے ملنے والی محبت اور عزت کبھی نہیں بھول سکے گا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.