عرب لیگ کا صدر ٹرمپ کے بیان پر ہنگامی اجلاس ،امریکا بیت المقدس کا فیصلہ واپس لے

قاہرہ: عرب لیگ کا صدر ٹرمپ کے مقبوضہ بیت المقدس کو دارالحکومت تسلیم کرنے پر ہنگامی اجلاس طلب، عرب وزرائے خارجہ کی صدر ٹرمپ کے فیصلے پر کڑی تنقید، عرب لیگ نے صدر ٹرمپ کے فیصلے کو غیر منصفانہ اور امن کے خلاف قرار دیتے ہوئے دنیا سے آزاد فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ جنرل سیکرٹری ابوالغیط نے امریکی فیصلے کو عالمی براداری کی خواہش اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف قرار دے دیا۔ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا مقبوضہ بیت المقدس کو دارالحکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ امن کے لیے نقصان دہ ہے۔ انہوں نے امریکی صدر سے فیصلہ فوری واپس لینے پر زور دیا۔ فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے اس اقدام سے مذہبی جنگ کو ہوا دینے والے فائدہ اٹھائیں گے۔ لبنانی وزیر خارجہ نے مقبوضہ بیت المقدس کو دارالحکومت تسلیم کرنے امریکا پر پابندیوں کا مطالبہ کیا۔

Share This:


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.