Daily Taqat

بھارت میں ایک خاتون نے اپنی ایک سالہ بیٹی کا گلہ کاٹ دیا

بھارتی ریاست مدھرا پردیش میں ایک خاتون نے اپنی ایک سالہ بیٹی کا گلہ کاٹ دیا۔ذرائع کے مطابق بھارتی خاتون انیتا نے بھوک لگنے سے بار بار رونے اور چُپ نہ کرنے پر اپنی ایک سالہ بیٹی کا گلہ کاٹ دیا۔پولیس نے

انتیا نامی خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ انیتا نے بچی کے رونے پر طیش میں آ کر اپنی بیٹی کو قتل کر دیا۔البتہ اس معاملے میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ کے وقت گھر میں کوئی اور موجود نہیں تھا۔ یہ واقعہ تب سامنے آیا جب ایک پڑوسی نے انیتا کی بیٹی کو ایک دم چُپ کر تے اور انتیا کو گھر کو تالے لگا کر بیٹی کے بغیر باہر جاتے دیکھا۔ شک ہونے پر پڑوسیوں نے انیتا کے گھر کی تلاشی لی جہاں ایک سالہ بچی کی لاش خون میں لت پٹ پڑی تھی۔ پڑوسیوں نے فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »